اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے صوبے بلوچستان کے صدرمقام کوئٹہ کے مصروف سریاب روڈ پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق کوئٹہ شہر کے سریاب روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ایک کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کار میں سوار دونوں افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال پہنچایا گیا جہاں دونوں افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
واضح رہے کہ پاکستان کا صوبہ بلوچستان ایک عرصے سے بدامنی کا شکار ہے اور یہاں آئے دن فائرنگ، دہشتگردانہ حملوں اور قتل و غارت گری کی وارداتیں ہوتی رہتی ہیں۔
جبکہ اس صوبے کے شہر کوئٹہ میں شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات بھی معمول کے مطابق جاری رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲